۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
جموں وکشمیر

حوزه/ سلسلہء امامت کی چوتھی کڑی حضرت علی ابن حسین امام زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسب سابق جموں و کشمیر کی انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں عظیم الشان جلوس عزاء برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلسلہء امامت کی چوتھی کڑی حضرت علی ابن حسین امام زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے حسب سابق جموں و کشمیر کی انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں عظیم الشان جلوس عزاء برآمد ہوا۔

امام زین العابدین ؑ نے عمر بھر کربلا کی فکر اور پیغام کی ترویج کی، آقا سید حسن الصفوی

تفصیلات کے مطابق، 25 محرم الحرام کا یہ عظیم جلوس الحاج محمد مقبول آرہ بل شالیمار کے گھر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ گلشن علی شالیمار میں اختتام پذیر ہوا، جلوس میں وادی بھر سے دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

امام زین العابدین ؑ نے عمر بھر کربلا کی فکر اور پیغام کی ترویج کی، آقا سید حسن الصفوی

انجمنِ شیعیان کشمیر کے صدر آقا سید حسن الصفوی نے حضرت امام سید الساجدین ؑ کی شان و عظمت اور کردار و عمل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام ؑ میدان کربلا میں زندہ بچ گئے، چونکہ مصلحت الٰہی کے عین مطابق امام سجاد ؑ روز عاشورا انتہائی علیل ہوئے اور میدان جہاد کا رخ نہ کر سکے امام زین العابدین ؑ نے عمر بھر کربلا کی فکر، پیغام اور شہادت عظمیٰ کی ترجمانی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج دنیا کے گوشہ و کنار میں یا حسینؑ کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں تو یہ اسیران کربلا بالخصوص حضرت امام زین العابدین ؑ اور جناب زینب الکبریٰ ؑ کے کردار و عمل کا نتیجہ ہے اگر یہ دو برگزیدہ شخصیات قافلہء حسینی ؑ کے ہم قدم نہ ہوتیں تو آج تاریخ کی کتابوں میں بھی کربلا اور شہادت امام حسین ؑ کا تذکرہ موجود نہ ہوتا۔

امام زین العابدین ؑ نے عمر بھر کربلا کی فکر اور پیغام کی ترویج کی، آقا سید حسن الصفوی

حجت الاسلام والمسلمین موسوی الصفوی نے کہا کہ حضرت امام سجاد ؑ زہد و تقویٰ اور عباد ت و ریاضت میں یکتائے روزگار تھے عشق اور عرفان الٰہی کی اعلیٰ ترین منزل پر فائز تھے امام عالی مقام ؑ کی مناجات جو صحیفہ سجادیہ کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے نہ صرف عرفان الٰہی کا خزینہ ہے، بلکہ ہدایات و نجات کا ایک بے بدل سرمایہ ہے۔

جلوس کے اختتام پر حجت الاسلام آقا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے تمام دائرہ حسینی، عزاداروں و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ابنا انجمن کی انتھک کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے ابنا انجمن کے جوانوں نے قابل تحسین کارکردگی دکھائی اس کے علاوہ چائرہ ماگام میں بھی جلوس ذوالجناح برآمد ہوا جہاں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کرکے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امام زین العابدین ؑ نے عمر بھر کربلا کی فکر اور پیغام کی ترویج کی، آقا سید حسن الصفوی

حجت الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی نے امام زین العابدینؑ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .